4 جنوری 2013 - 20:30

عراقی عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم نوری مالکی کی حمایت میں مظاہرے کئے۔

ابنا: سینکڑوں عراقی شہریوں نے اس ملک کے مختلف شہروں میں اس ملک کے وزیر اعظم نوری مالکی کی حمایت کے اعلان ، اور بیرونی دشمنوں کی جانب سے عراق کی تقسیم کے منصوبے کی مذمت کے لئے مظاہرے کئۓ ۔ اس رپورٹ کے مطابق مشرقی عراق کے صوبۂ ذیقار میں سینکڑوں افراد نے آج عراق کی حکومت کے حق میں اور اس ملک کی تقسیم کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی ۔عراق کے سنی آبادی والے صوبوں میں دسمبر 2012 سے عراق کے وزیر خزانہ کے محافظین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین عراق ، شام اور اردن کو ملانے والے راستے کو بند کرکے ، شام کے مسلح گروہوں کے جھنڈے اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی تصاویر اور عراق کی سابق حکومت کا پرچم بھی اٹھائے ہوتے ہیں ۔

.......

/169